ویب ڈیسک : بڑے میاں تو بڑے میاں، چھوٹے میاں سبحان اللہ ،،شہبازشریف کی طرح اُن کے بیٹے حمزہ شہبازبھی خوبصورت انداز میں گانے گنگنا لیتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کی طرح اُن کے بیٹے حمزہ شہبازبھی خوبصورت انداز میں گانے گنگنا لیتے ہیں مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہبازشریف نے فیملی فنکشن میں معروف گلوکار مکیش کا گانا گنگنایا ۔"یہ سہانی راتیں ہمیں سونے نہیں نہیں دیتیں". ایک گانا کیا گنگنایا رشتہ داروں کی فرمائش پر کشور کمار کا گانا بھی گنگنادیا۔"ہمیں تم سے پیار ہے کتنا یہ ہم نہیں جانتے"
واضح رہے اس سے قبل صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف بھی مختلف مواقع پر گانے گنگنا چکے ہیں۔