ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر کا منفرد اعزاز

 ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر کا منفرد اعزاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)پاکستانی ٹک ٹاکر جنت مرزا اور کنول آفتاب کے بعدذوالقرنین لڑکوں میں ایک کروڑ فالورز کا اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے پہلے ٹک ٹاکر بن گئے ہیں۔باصلاحیت ذوالقرنین سکندر نہ صرف کامیاب ٹک ٹاکر ہیں بلکہ وی لاگر بھی ہیں جو تھوڑے ہی عرصے میں بے پناہ مقبولیت اور مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطا بق ٹک ٹاک ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں عام صارفین بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا کر تھوڑے ہی عرصے میں مقبولیت حاصل کر سکتے ہیں اور ایسا ہی پاکستانی ٹک ٹاکر ذوالقرنین نے بھی کیا۔ ذوالقرنین سکندر نے 2018 میں اپنے دوستوں کے ہمراہ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے کے ذریعے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر تھوڑے ہی عرصے اپنی جاندار اداکاری کی بدولت مقبول ہو گئے۔ ذوالقرنین سکندر نجی چینل کے ڈرامے میں بھی اداکاری کر رہے ہیں اور جلد ہی وہ ٹک ٹاک اسٹارز جنت مرزا اور علشبہ انجم کے ساتھ شارٹ فلم میں بھی اداکاری کریں گے۔

ان سے قبل پاکستانی ٹک ٹاکرز جنت مرزا اور کنول آفتاب بھی 10 ملین  فالورز رکھنے کا اعزاز حاصل کرچکی ہیں تاہم ذوالقرنین مردوں میں پہلے ٹک ٹاکر ہیں جنہوں نے ایک کروڑ فالوورز حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer