میٹروپولیٹن کا غیر قانونی تعمیرات کے تدارک کے از سر نو سروے کا فیصلہ

میٹروپولیٹن کا غیر قانونی تعمیرات کے تدارک کے از سر نو سروے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) میٹروپولیٹن کارپوریشن کیلئےغیر قانونی تعمیرات کیخلاف کریک ڈاؤن درد سربن گیاتو میٹروپولیٹن کارپوریشن نے غیر قانونی تعمیرات کے تدارک کے از سر نو سروے کا فیصلہ کرلیا۔

کمشنر کے نوٹس لینے پر چیف کارپوریشن آفیسر شوکت علی نے یونین کونسل کی سطح پرجاری غیر قانونی تعمیرات کی تفصیلات طلب کرلیں، ڈپٹی میٹروپولیٹن آفیسرز ریگولیشن اور اسسٹنٹ میٹروپولیٹن آفیسرز پلاننگ تین روز میں غیر قانونی تعمیرات کی تفصیلات جمع کرانے کے پابند ہونگے۔نو زونز کے اے ایم او پلاننگ اور ڈی ایم او ریگولیشن سےغیر قانونی تعمیرات کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔ 

راوی زون کےاے ایم اوپلاننگ اور ڈی ایم او ریگولیشن کو 34 یونین کونسلز میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق رپورٹ کرناہوگی۔ داتاگنج بخش زون کی 34، سمن آباد زون کی 31 یونین کونسلز میں جاری غیر قانونی تعمیرات کی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔علامہ اقبال زون کی 41، نشتر زون کی 31، گلبرگ کی 25، عزیز بھٹی زون کی 23، شالامارزون کی 30 جبکہ واہگہ زون 25 یونین کونسلز میں جاری غیر قانونی تعمیرات کی رپورٹ طلب کی گئی۔

 چیف کارپوریشن آفیسر شوکت علی کہتے ہیں غیر قانونی تعمیرات کےمالکان نےبلڈنگ پلان جمع کرایا یا نہیں؟ تمام تفصیلات جمع کرنا ہونگی غیر قانونی تعمیرات سے متعلق تفصیلات جمع نہ کرانیوالےافسران کیخلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer