جوہرٹاؤن،شادی کی خوشیوں غم میں بدل گئیں

جوہرٹاؤن،شادی کی خوشیوں غم میں بدل گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فخرامام)شہر میں ایسی ایسی وارداتیں رونماں ہورہی ہیں کہ شہری اپنی داد رسی کے لئے عدالتوں، تھانوں میں جانے سے بھی گھبرانے لگے ہیں کیونکہ نامساعد حالات میں گھروں سے باہر نکلنا کسی خطرے سے خالی نہیں،گزشتہ روز  جوہر ٹاؤن میں شادی والے گھر کی خوشیوں پر پانی پھیر گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں جرائم کے بڑھنے کی شرخ کم ہونے کا نام نہیں لے رہی، خواتین ، بچے اورنوجوان سبھی ہوس کے بچاریوں، چوروں،ڈکیتوں اور دیگر ایسے واقعات کے رحم وکرم پر جہاں ان کی زندگی غیرمحفوظ ہے،چوری کے واقعات نے بھی شہر یوں کی نیند اڑا کررکھی دے ہیں، گزشتہ روزجوہر ٹاون میں چوری کی واردات ہوئی، شادی سے قبل گھر سے چور 60 تولے سونا لے کررفوچکر ہوگئے۔شہر میں چند گھنٹوں کے دوران دو مختلف وارداتوں میں 100 تولے سے زائد سونا چوری کیاگیا۔چور دورانِ واردات نقدی، پرائز بانڈ اور موبائل فونز بھی لے گئے۔

متاثرہ شہری کے مطابق گھر میں چند روز بعد شادی تھی جس کے لئےسونا اور سامان اکٹھا کیا تھا۔ملزمان نے واردات کرتے ہوئے تمام سامان چوری کر لیا۔ جس میں60 تولے سونا 7 لاکھ نقدی، پرائز بانڈ اور موبائل فون بھی شامل ہے۔ادھر گلشن اقبال کے علاقے سکندر بلاک میں چور گھر سے40تولے سونا لے گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کاآغاز کر دیا۔

واضح رہے کہ شہر میں حالات اس قدر حساس ہوچکے ہیں کہ ہر نیا طلوع ہونے والا  سورج کسی نہ کسی کو اپنے ساتھ لےکر غروب ہوتاہے، خوف ودہشت کی ایسی فضا قائم ہوچکی ہے کہ شہری گلی، محلے میں بھی غیر محفوظ ہیں،خوف کی اس علامت سے خواتین، بچے سہمے ہوئے ہیں،شہر میں قتل وغارت اور مختلف جرائم میں اضافہ معمول بن چکا ہے اور پولیس ایسے عناصر کو عبرتناک انجام تک پہنچانے کے لئے سرگرم ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer