صوبائی دارالحکومت میں گندگی کے ڈھیر تعفن پھیلانےکا سبب

 صوبائی دارالحکومت میں گندگی کے ڈھیر تعفن پھیلانےکا سبب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فیروزپورروڈ (اسرار خان)شہر میں جا بجا گندگی کے ڈھیر ,تجاری مراکز ہوں یا رہائشی علاقے ہر طرف کوڑا کرکٹ کے ڈھیر تعفن پھیلانیکا سبب بن رہے ہیں۔

کاہنہ کی سبزی و فروٹ منڈی میں بھی صورتحال کچھ مختلف نہیں, مقامی تاجر کہتے ہیں کہ بارش ہو جائے تو سبزی منڈی میں کیچڑ کی بہتات سے آمد و رفت مشکل ہو جاتی ہے،ایسے میں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں.

سامان محفوظ کرنے کے لئے پختہ عمارتیں بھی چند ایک ہیں، عارضی شیڈ کے نیچے سامان کو محفوظ رکھنا بھی جان جوکھوں کا کام ہے۔تاجروں کا شکوہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے کارندے محض ٹیکس کی وصولی کے لئے آتے ہیں،صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات کے حوالے سے کوئی بات سننے کو تیار نہیں۔ 

لارنس روڈ پر جمع کوڑا کرکٹ سے اہل علاقہ پریشان ہیں، اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ متعدد بار متعلقہ اداروں کو شکایات درج کروائی گئی مگر کئی روز گزر جانے کے باوجود انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگی، تاجپورہ سکیم آخری سٹاپ پاسپیڈا ہسپتال کے بالمقابل کوڑا کرکٹ کے ڈھیرلگ گے، ہسپتال کے قریب پڑا کوڑے کا کنٹینر اوور فلو ہوگیا۔ علاقہ مکین اور ہسپتال آنے والے مریض پریشان، ویسٹ مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے فوری معاملے کے حل کا مطالبہ کردیا۔ 

 

Shazia Bashir

Content Writer