لاہور میں پی ڈی ایم کا جلسہ،وزیراعلیٰ نے اہم حکم دیدیا

لاہور میں پی ڈی ایم کا جلسہ،وزیراعلیٰ نے اہم حکم دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)حکومت کا کریک ڈاون نہ کرنے کا دعویٰ تو دوسری جانب ن لیگی رہنماوں کے خلاف پرچے جاری کردیے، لاہور ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے سیف الملوک کھوکھر ، افضل کھوکھر اور شفیع کھوکھر کو طلب کر لیا، دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی کوروناایس اوپیزکی خلاف ورزی پر قانونی کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسہ سے قبل ایف آئی اے متحرک ہوگئی،ن لیگی رہنماوں کے خلاف پرچے جاری کردیے، لاہور ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے سیف الملوک کھوکھر ، افضل کھوکھر اور شفیع کھوکھر کو طلب کر لیا، ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے تینوں کو 7 دسمبر کو طلب کیا۔ تینوں مسلم لیگی رہنماؤں کے خلاف  منی لانڈنگ اور قبضہ مافیا سمیت اثاثوں کی تحقیقات کی جائیں گی۔

دوسری جانب جلسے کی تاریخ قریب آتے ہی حکومت اپوزیشن کےخلاف نئے محاذ کے لئے کھڑی ہوگئی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے قانونی کارروائی کاعندیہ دے دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کروناایس اوپیزکی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی۔معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نےمریم نوازکےجیل جانےکی خبردے دی۔کہامریم نوازضمانت خارج ہونےکےبعدجیل جارہی ہیں۔عدالت بتائےگی کب مریم نوازکواصلی گھربھیجناہے۔
علاوہ ازیں لاہورجلسےسےپہلےن لیگ کےخلاف ضلعی انتظامیہ اوراینٹی کرپشن کی کارروائیاں تیز ہوگئیں،ایک کےبعدایک لیگی رہنماؤں کےخلاف مقدمات اورریفرنسز کا اندراج کیا جانےلگا، سیف الملوک کھوکھر کے بعدرانامبشراقبال اوروحیدگل کےخلاف ریفرنس اینٹی کرپشن کوارسال کر دیئے گئے،یوسی چیئرمینوں کے خلاف بھی کارروائی کےلئے ریفرنس تیارکئےجانےلگے۔

واضح رہے کہ گوجرانوالہ،کراچی،ملتان کے بعد پی ڈی ایم لاہور میں 13 دسمبر کو جلسہ کرنے والی ہے،اس حوالے سے اپوزیشن رہنماؤں نے تیاریاں بھی شروع کردیں ہیں ،جلسے کوکامیاب بنانے کےلئے ن لیگ فعال ہے،ایم پی اے کنول لیاقت ایڈووکیٹ کی سنگھ پورہ میں خواتین کارکنان کیساتھ میٹنگ ہوئی،ان کا کہناتھا کہ  این اے 127 سے خواتین کی بڑی تعداد جلسے میں شریک ہوگی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer