ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جسٹس مامون رشید شیخ چیف جسٹس ہائیکورٹ مقرر

جسٹس مامون رشید شیخ چیف جسٹس ہائیکورٹ مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( یاور ذوالفقار ) صدر پاکستان نے جسٹس مامون الرشید شیخ کو نیا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مقرر کرنے کی منظوری دیدی۔

صدر پاکستان کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس مامون الرشید شیخ کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس مامون الرشید شیخ بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عہدہ کا سنبھالیں گے۔

نئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون الرشید شیخ یکم جنوری کوعہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوگی اور گورنر پنجاب جسٹس مامون الرشید شیخ سے چیف جسٹس ہائیکورٹ کےعہدے کا حلف لیں گے۔