لاہور ہائیکورٹ نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بڑا ریلیف دیدیا

لاہور ہائیکورٹ نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بڑا ریلیف دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاور ذوالفقار) لاہور ہائیکورٹ نے ٹیکسٹائل انڈسٹری سے بجلی کمپنیز کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافی بلوں کی وصولی سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عائشہ اے ملک نے اپٹما کی درخواست پر سماعت کی، اپٹما کی جانب سے ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ اور ابوذر سلمان نیازی نے دلائل دیئے اور عدالت کو آگاہ کیا کہ بجلی کمپنیز نے ٹیکسٹائل انڈسٹری سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے بلوں میں اضافی وصولی شروع کردی ہے، نوٹیفکیشن کے تحت ٹیکسٹائل انڈسٹری سے بجلی کے بلوں میں اضافی وصولی نہیں کی جاسکتی، جبکہ نوٹیفکیشن میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو زیرو ریٹڈ قرار دیا گیا ہے۔

وکلاء نے مزید آگاہ کیا کہ بجلی کمپنیز نے خلاف قانون اضافی وصولی کیلئے بجلی کے بل ارسال کردیئے۔

 وکیل نے استدعا کی کہ عدالت بجلی کے بلوں میں اضافی وصولی کا اقدام کالعدم قرار دے، عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد ٹیکسٹائل انڈسٹری سے بجلی کمپنیز کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافی بلوں کی وصولی روک دی۔

Sughra Afzal

Content Writer