ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چودھری شوگر ملز کیس، عدالت کا نیب کو ریفرنس دائر کرنے کا حکم

چودھری شوگر ملز کیس، عدالت کا نیب کو ریفرنس دائر کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین) احتساب عدالت نے نیب کو چودھری شوگر ملز کیس کا جلد ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 20 دسمبر تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز  کے کزن یوسف عباس کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، جج چودھری امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کی، جبکہ مریم نواز عدالتی استثنیٰ کی وجہ سے پیش نہیں ہوئیں اور راؤ سلمان سرور ایڈووکیٹ نے ان کی نمائندگی کی، اسی ریفرنس کے شریک ملزم اور سابق وزیر اعظم نواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک ہیں۔

عدالتی استفسار پر نیب وکیل نے بتایا کہ چودھری شوگر ملز ریفرنس کی تیاری شروع کر دی گئی ہے، جس پر عدالت نے نیب کو جلد ریفرنس دائر کرانے کی ہدایت کی، یوسف عباس کے طبی معائنے کے معاملے پر عدالت نے واضح کیا کہ جیل میں طبی معائنہ کرانے کی اجازت ہے۔

یوسف عباس نےکہا کہ وہ بیمار ہیں اور جیل حکام ان کو علاج کی سہولت نہیں دے رہے، احتساب عدالت نےیوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20 دسمبر تک توسیع کردی۔

Sughra Afzal

Content Writer