فیاض الحسن چوہان کو مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی کیخلاف بولنا مہنگا پڑ گیا

  فیاض الحسن چوہان کو مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی کیخلاف بولنا مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سالک نواز) ٹاون ہال میں نیشنل یوتھ اسمبلی کے اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے والے صوبائی وزیراطلاعات  فیاض الحسن چوہان کو مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کیخلاف بولنا مہنگا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق یوتھ اسمبلی کے پارلیمانی اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے والے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ڈائس پر آتے ہی مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی پر تنقید شروع کر دی مگر صوبائی وزیر کو اپوزیشن جماعتوں کیخلاف بولنا مہنگا پڑ گیا۔

ہال میں بیٹھے چند نوجوان ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے اور انہیں کسی کو بھی تنقید کا نشانہ بنائے بغیر بات کرنے کو کہا، نوجوانوں کے احتجاج اور نعرہ بازی کے باوجود فیاض الحسن چوہان نے اپنی تقریر جاری رکھی اور کہا کہ اس ملک کے وسائل کو جو کوئی لوٹے گا وہ اس کے خلاف بولتے رہیں گے جبکہ اس موقع پر صوبائی وزیر نے یوتھ اسمبلی کے ممبران سے سن کے عہدے کا حلف بھی لیا۔

یوتھ اسمبلی میں ہنگامہ اور احتجاج کرنے والے نوجوانوں کو پولیس کی جانب سے باہرنکال دیا گیا اور اسکے بعد دوبارہ سے اجلاس شروع کروایا گیا۔

Shazia Bashir

Content Writer