برطانوی میئر آف ہان سلو مس سمعیہ چودھری کا پنجاب اسمبلی کا دورہ

برطانوی میئر آف ہان سلو مس سمعیہ چودھری کا پنجاب اسمبلی کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) برطانوی میئر آف ہان سلو مس سمعیہ چودھری نے 6 رکنی وفد کے ہمراہ پنجاب اسمبلی کا دورہ کیا، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی سے ملاقات بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق سپیکرچیمبرمیں برطانوی وفد نےسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی سے ملاقات بھی کی۔ سپیکر نے سمعیہ چودھری کو  پنجاب اسمبلی کےرولز آف پروسیجر سے بھی آگاہ کیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے برطانوی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عوامی فلاح و بہبود اورترقیاتی کاموں میں ذاتی دلچسپی لیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار عام آدمی کو بنیادی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔

برطانوی میئر نے چودھری پرویز الہی کی وزارت اعلیٰ کے دور کے تعلیم، صحت اور دیگر محکمہ جات میں ترقیاتی کاموں کی تعریف کی۔ سمیعہ چودھری نے جمہوریت کے فروغ کے لئے حکومت پاکستان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ وفد میں کونسلر نثار ملک، کونسلر دانش سعید اور نسمہ ملک بھی شامل تھیں۔

لاہور میں اور کیا کچھ ہو رہا ہے ؟ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw