(سٹی42) نابینا افراد نے اپنے مطالبات منوانے کیلئے کلمہ چوک پر دھرنا دیدیا جس کے باعث میٹرو بس سروس بند ہوگئی۔
سٹی 42 کے مطابق کلمہ چوک کے قریب میٹرو بس ٹریک پر نابینا افراد کے درھرنے کے باعث میٹرو بس سروس معطل کردی گئی ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے، کلمہ چو ک پر جاری احتجاج کے دوران مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھیں گے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ اوورایج نابیناافرادکوماہانہ الاؤنس دیاجائے، بےروزگارنابیناافرادکوملازمتیں دی جائیں، کنٹریکٹ پرملازمت کرنیوالےنابیناافرادکومستقل کیاجائے۔