ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صحت دشمنوں کو سزائیں دینے کیلئے فوڈ اتھاٹی کی خصوصی عدالتیں بنیں گی

صحت دشمنوں کو سزائیں دینے کیلئے فوڈ اتھاٹی کی خصوصی عدالتیں بنیں گی
کیپشن: City42 - Punjab Food Authority
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) فوڈ اتھارٹی کی سپیشل کورٹس بنائی جائیں گی جن کے ذریعے ناقص کھانوں اور ملاوٹ پر 6 ماہ سے 5 سال تک کی سزا دی جا سکے گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ کیپٹن (ر) محمد عثمان نے پی ایف اے سپیشل کورٹ کی سزاؤں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اپنی سپیشل کورٹس کے قیام کیلئے کام تیز کردیا ہے۔ سپیشل کورٹس کے قیام کی لاگت کا تخمینہ، عملہ کی تعیناتی سمیت کام کے طریقہ کار پر کام جاری ہے۔

سپیشل کورٹس کے قیام کے حوالے سے سٹی 42 سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی کے قوانین میں جرمانے، سیلنگ سمیت ایف آئی آرز اور قید کی سزائیں موجود ہیں لیکن سپیشل کورٹس نہ ہونے کے باعث جیل بھجوانے کی سزاﺅں پر عملدرآمد نہیں ہورہا۔ سپیشل کورٹس کے قیام کے بعد فوڈ اتھارٹی کے قوانین کی بار بار خلاف ورزی کرنے والوں کو چھ ماہ سے پانچ سال تک کی جیل کی سزا دی جاسکے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer