ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کے استعفے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کے استعفے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
کیپشن: City42 - Punjab Assembly Rana Sanaullah Resignation
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ): تحریک انصاف نے صوبائی وزیرقانون رانا ثنااللہ کے استعفے کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے صوبائی وزیرقانون رانا ثنااللہ کے استعفے کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ماڈل ٹاون آپریشن کی منصوبہ بندی رانا ثنااللہ کی زیر صدارت اجلاس میں کی گئی۔ عوام کے جان و مال کی ذمے داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ حکومت کی ناقص حکمت عملی کے باعث سانحہ پیش آیا جس کے نتیجے میں بارہ سے زائد معصوم جانوں کا ضیاع ہوا۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کو انکے عہدے سے برطرف کیا جائے۔