ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریوں کیلئے کھیل کی دنیا سے اچھی خبر

لاہوریوں کیلئے کھیل کی دنیا سے اچھی خبر
کیپشن: City42 - Punjab Stadium
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر رضا): لاہور والوں کے لیے کھیل کی دنیا سے اچھی خبر،   پنجاب سٹیڈیم میں اتھلیٹکس ٹارٹن ٹریک بچھانے کا کام مارچ 2018 میں مکمل ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب سٹیڈیم میں صوبے کے واحد ٹارٹن ٹریک کو بچھانے کا آغاز چھ ماہ قبل شروع کیا گیا تھا، اس ٹریک کو بچھانے کے لیے ٹریک کی بنیاد بنانا ہی سب سے مشکل کام ہے جس کے لیے پنجاب سپورٹس بورڈ نے تقریباً کام مکمل کر لیا ہے، صوبائی وزیر کھیل جہانگیرشجاع خانزادہ نے پنجاب سٹیڈیم میں جاری اس ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔

 سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کام مارچ 2018 تک مکمل ہوجائے گا جس کے بعد یہ لاہور اور پنجاب کے کھلاڑیوں کے لیے ایک تحفہ ہوگا۔

قذافی سٹیڈیم میں اس وقت ڈرینج سسٹم کو درست کرنے کا کام جاری ہے جس کے بعد فائنل سفالٹ بچھانے کا کام کیا جائے گا، اس منصوبے کے ایس ڈی او طارق محمود کے مطابق اس کام کو اس ماہ کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔

اتھلیٹکس کو کھیلوں کی ماں کہا جاتا ہے، لاہور میں لگنے والے ٹارٹن ٹریک کا سب سے زیادہ فائدہ اتھلیٹس کو ہوگا۔ شرط یہ ہے کہ یہاں پر دیگر تقریبات کے انعقاد پر پابندی لگا دی جائے۔