(عمر اسلم ): صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر ٹاؤن شپ میں لیگی رہنما میاں سلامت کے گھر گئے اور اُن سے بھائی کی وفات پر تعزیت کی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر لیگی رہنما میاں سلامت کے گھر ٹاؤن شپ پہنچے جہاں ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون ایک خاندان کی مانند ہے، انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دُعا کی۔ اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل اجمل ہاشمی، ملک احمد حسن اور محمد افضل سمیت دیگر لیگی رہنما اور کارکن بھی موجود تھے۔