ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"سانحہ ماڈل ٹاﺅن رپورٹ مخالفین سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کریں گے"

کیپشن: City42 - Rana Sanaullah
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی اکبر): صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے حوالے سے جسٹس باقر نجفی رپورٹ ٹرائل پر اثر انداز نہیں ہو گی۔ (ن) لیگ کے مخالفین اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایوان وزیر اعلیٰ میں صوبائی وزیر زعیم حسین قادری، ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان اور رانا راشد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہاکہ پنجاب حکومت نے جوڈیشل کمیشن رپورٹ نا مکمل ہونے کے باعث پبلک نہیں کی۔ رپورٹ نظر ثانی کے لیے جسٹس (ر) خلیل الرحمان رمدے کو بھجوائی گئی۔ جس پر انہوں نے تجویز کیا تھا کہ رپورٹ کو مذہبی فساد کے پیش نظر شائع نہ کیا جائے۔

صوبائی وزیر قانون نے کہاکہ رپورٹ میں واضح ہے کہ عوامی تحریک کے کارکنوں کی مزاحمت وجہ تصادم بنی۔ 2014ء کے لانگ مارچ کے لیے کچھ لوگ لاشیں چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ قانون کی نظر میں غیر موثر ہے۔ اس رپورٹ کو'' سورس'' کی بنیاد پر مرتب کیا گیا۔ رپورٹ مرتب کرنے والوں میں سے کسی نے جائے وقوعہ کا دورہ نہیں کیا۔ معاملے کو سیاسی بنانا گیا ہے۔ دہشت گردی کی عدالت میں جب کیس فیصلے کے قریب تھا تو عوامی تحریک کی جانب سے استغاثہ دائر کر دیا گیا۔