(علی اکبر): مسلم لیگ (ق ) کے رہنما چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ شہباز شریف گینگ کچھ بھی کر لے وہ قانون کے شکنجے سے بچ نہیں سکے گا۔ ماڈل ٹاﺅن میں خون کی ہولی میں ملوث شہباز شریف گینگ ملوث ہے۔ انہیں بے گناہوں کے خون کا حساب دینا ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کے ہائیکورٹ کے فل بنچ کے فیصلہ سے واضح ہو گیا کہ بے گناہوں کے قاتل جتنا بھی بھاگ لیں۔ بچ نہیں سکیں گے۔
چودھری پرویزالہیٰ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ آج بھی عوامی خدمت میں سرفہرست ہے۔ سیاست میں دروازے بند نہیں کئے جاتے۔ جمہوری عمل کو مضبوط کرنے کیلئے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پرانے ساتھیوں کا فعال ہونا خوش آئند ہے۔