فاران یامین: سپاں والا بازار چونگی امر سدھو کا فلٹریشن پلانٹ خراب ہو گیا۔ پانی بھرنے کے لئے نصب ٹونٹیاں غائب ہو گئیں۔ پلانٹ غیر فعال ہے لیکن پینے کا پانی ٹوٹے پائپوں سے بہنے لگا۔
شہرکے متعدد پلانٹس کی طرح سپاں والا بازار چونگی امرسدھو پر بنایا گیا فلٹریشن پلانٹ بھی انتظامیہ کی نااہلی کی بھینٹ چڑھ گیا۔
پانی موجود ہے نلکے غائب ہیں، پائپ ٹوٹ چکے ہیں، ٹوٹے ہوئے پائپوں سے صاف پانی بہہ کر ضائع ہو رہا ہے۔پلانٹ کی حفاظت کے لئے لگایا گیا جنگلا بھی ٹوٹ چکا ہے۔ پانی بہنے سے پلانٹ میں کائی جم گئی ہے۔ صفائی نہ ہونے سے گندگی بھی جمع ہو چکی ہے۔
پلانٹ کے نلکے نشے کےعادی افراد اتار کر لے گئے ہیں۔ شہریوں نے پلانٹ کو فعال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔