ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اردو بازار کی یونین تحلیل ، نئے الیکشن کا اعلان 

 اردو بازار کی یونین تحلیل ، نئے الیکشن کا اعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شہزاد خان :شہر میں علم وادب کے سب سے بڑے بازار اردو بازار کی یونین تحلیل کردی گئی۔۔الیکشن کمیشن اظہر ثقلین بھٹی نے اردو بازار کی یونین کو تحلیل کرنے کا اعلان کردیا ۔نئے الیکشن 30 اگست کو ہونگے ۔ 
الیکشن کمیشن اردو بازار اظہر ثقلین بھٹی نے صدر ابوذر غفاری گوہر، جنرل سیکرٹری جاوید اقبال کی مشاورت سے اردو بازار کی یونین کو تحلیل کردیا ہے۔ باہمی مشاورت سے یونین کی مدت 3 سے کم کرکے 2سال کردی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق اردو بازار کی موجودہ یونین 10 اگست کو غیر فعال ہوجائے گی اور 20 اگست کو نئے الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع ہونگے۔ سرکلر کے مطابق 30 اگست کو اردو بازار میں الیکشن ڈے ہوگا۔