شاہد سپرا : لیسکو کے ڈسٹری بیوشن سسٹم میں فنی خرابیاں پیدا ہونے سے سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار کم ہو گئی،متعدد علاقوں میں ٹرانسفارمر جلنے سے تھری فیز وولٹیج کی عدم فراہمی پر سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار بند ہو گئی۔
لیسکو نے بارش کے دوران خرابیاں پیدا ہونے پر ٹرانسفارمرز کو ٹو فیز پر چلا دیا ہے، سسٹم سے تھری فیز وولٹیج نہ ملنے کی وجہ سے صارفین کے سولر سسٹم چلنا بند ہو گئے ہیں، اس طرح صارفین سولر سسٹم سے بجلی بنا کر خود استعمال کر پا رہے ہیں اور نہ ہی اضافی بجلی فروخت کی جا سکی ہے، شہر کے متعدد دفاتر نے سولر سسٹم کے حامل صارفین نے درخواستیں جمع کروا دی ہیں، سب ڈویژنل سٹاف نے عارضی طور پر ٹو فیز کی بنیاد پر ٹرانسفارمرز سے بجلی چلا دی ہے، ٹرانسفارمرز کی قلت کی وجہ سے تھری فیز کی بنیاد پر بجلی کی سپلائی بحال نہیں ہو سکی ،خرابیاں پیدا ہونے کی وجہ سے ڈسٹری بیوشن سسٹم کو فعال نہیں کیا جا سکا۔