محمد عمران: چیئرمین تحریک انصاف سے لیگل ٹیم کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم ڈسٹرکٹ جیل اٹک پہنچی،لیگل ٹیم میں لاہور سے آنے والے وکیل نوید اکرم ان کے دو ساتھی اور اٹک کے سینئر وکلاشامل تھے،وکلا کو چیئرمین پی ٹی آئی سے بغیر ملاقات کے واپس بھیج دیا گیا۔
نوید اکرم ایڈووکیٹ کا کہناتھا کہ ہم نے ڈی سی اٹک، سپریٹنڈنٹ جیل اٹک اور ایڈیشنل ہوم سیکرٹری سے بھی رابطہ کیا ہے،ہم نے وکالت نامے اور دیگر دستاویزات پر دستخط کروانے تھے،ہمیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
نوید اکرم نے کہاکہ ہم سے کاغذات لے لئے گئے اور کل آنے کا کہا گیا ہے،کہا گیا کہ ہم سائن کروا دیں گے آپ کل آنا،کاغذات مل جائیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہاکہ یہ ہمارا قانونی حق ہے،درخواست ہے ہمیں اجازت دی جائے۔