اسرار خان: ریس کورس پولیس نےچیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پرمزاحمت کرنے والے 13 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ ایس ایچ او ریس کورس انسپکٹر ریحان انوار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں ڈکیتی، کار سرکار میں مداخلت، اہلکاروں پر حملے کی دفعات شامل ہیں۔
مقدمہ 13 نامزد ملزمان کے خلاف درج کیا گیا جو موقع سے گرفتار ہوئے، مقدمے میں علی ضیاء، جنید خان، تبسم اقبال، محمود حسین قادری، الیاس خان، محمد اقبال، اقبال زرداد خان، اسلام بادشاہ، محمد الیاس، نعمان افضل، سجاد علی خان، معاذ اللہ اور اویس خان کے نام شامل ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کوگرفتارکرنےپہنچےتوگھرمیں موجودافرادنےحملہ کیا، ملزمان نےپولیس اہلکاروقاص مسیح اورمحمدنویدسےسرکاری رائفلیں چھین لیں۔
ملزموں نے چھینا ہوا سرکاری اسلحہ پولیس ٹیم پر تان لیا، ملزمان نے پولیس ٹیم کو ہراساں کیا، سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے۔