وزیر اعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ہاکی لیگ، عہدیداروں میں اختیارات کی کھینچا تانی،میچ تاخیر کا شکار

Prime Minister Talent Hunt Program Hockey League, Match delayed, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایس علی: وزیر اعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ہاکی لیگ آغاز میں ہی بدمزگی کا شکار ہوگئی، ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن، پی ایچ ایف اور پنجاب ہاکی ایسوسی میں اختیارات ٹیموں کی شمولیت کا معاملہ پولیس تک جاپہنچا۔
لیگ میں اختیارات کی کھینچا تانی سے کھلاڑی تذبذب کا شکار ہوگئے۔
وزیر اعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ہاکی لیگ کے میچز بروقت شروع نہ ہوسکے، لیگ میں اختیارات کی کھینچا تانی سے کھلاڑی تذبذب کا شکار ہوگئے۔ پی ایچ ایف، پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن اور ہائیر ایجوکیشن کے عہدیداران کے درمیان مختلف امور اور اختیارات پر تلخ کلامی ہوئی اور ایک دوسرے پر ہراساں کرنے کے الزامات لگائے گئے۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے وزیر اعظم کی معاون خصوصی شیزہ فاطمہ خواجہ کو مکمل معاملے سے آگاہ کیا جس پر سپورٹس بورڈ پنجاب اور پنجاب پولیس حرکت میں آئی۔ سیکرٹری سپورٹس پنجاب شاہد زمان نے معاملات افہام و تفہیم سے حل کروائے اور میچز کا دوبارہ آغاز ہوا۔

وزیر اعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں ہاکی،والی بال، فٹبال لیگز کھیلی جائیں گی جبکہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 5 اگست سے گیارہ اگست تک کھیلا جائے گا۔