(ویب ڈیسک)حکومت پاکستان نے قومی ٹیم کو کرکٹ ورلڈکپ کیلئے بھارت جانے کی اجازت دے دی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کا ہمیشہ مؤقف رہا ہے کہ کھیل اور سیاست علیحدہ ہے لہذا پاک، بھارت تعلقات انٹرنیشنل سپورٹس کی راہ میں حائل نہیں ہونے چاہیئں۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کو بھارت میں سکیورٹی پر تحفظات برقرار ہیں، آئی سی سی اور بھارتی حکومت کو تحفظات سے آگاہ کریں گے۔
دفتر خارجہ نے کہاکہ امید ہے بھارت میں پاکستان ٹیم کو بھرپور سکیورٹی حاصل ہوگی۔ترجمان کے مطابق پاکستان کا فیصلہ تعمیری اور ذمہ دارانہ رویے کا عکاس ہے، بھارت نے ایشیا کپ کے لیے اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔