واٹس ایپ کا بیٹا صارفین کیلئے دلچسپ اینیمیٹڈ اوتار فیچر متعارف ؟

 واٹس ایپ کا بیٹا صارفین کیلئے دلچسپ اینیمیٹڈ اوتار فیچر متعارف ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے بِیٹا صارفین کے لیے اینیمیٹڈ اوتار کا فیچر متعارف کرانے جارہی ہے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق میٹا کی ذیلی ایپ اپنا یہ فیچر بِیٹا کے 12.23.16.12 اور اسے جدید ورژن میں متعارف کرائے گی۔ وہ صارفین جنہوں نے واٹس ایپ پر اوتار بنائے ہیں ان کو ایموجی اور اسٹیکرز ٹیب کے برابر میں ایک اینیمیٹڈ اوتار کا ٹیب دستیاب ہوگا۔

واٹس ایپ نے ان اینیمیٹڈ اوتار کی مختلف جذبات کے اظہار پر درجہ بندی کی ہے جن میں خوشی، مزاح، غصہ وغیرہ شامل ہے۔واٹس ایپ کا یہ فیچر اسنیپ چیٹ کے بِٹ موجی سے مشابہت رکھتا ہے، البتہ، یہ زیادہ بہتر انداز میں جذبات کا عکاسی  کرتا ہے۔

 واٹس ایپ کے مطابق کمپنی نے اس فیچر کے لیے میٹا کے مصنوعی ذہانت کے نظام کا استعمال کیا ہے تاکہ ایک تصویر سے مخصوص اینیمیٹڈ اوتار بنائے جاسکیں۔

اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آیا یہ فیچر آپ کو دستیاب ہے یا نہیں تو کسی چیٹ میں اوتار ٹیب کھولیں۔ اگر وہاں کچھ اوتار کےلیے اینیمیشن  نظر آئیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ یہ اینیمیٹڈ اوتار شیئر کر سکتے ہیں۔البتہ، وصول کنندہ کے لیے لازمی نہیں کہ اینیمیٹڈ اوتار دیکھنے کے لیے یہ فیچر اُسے بھی دستیاب ہو۔

واضح رہے یہ فیچر فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے اور کمپنی کی جانب سے صارفین کے لیے فیچر کے اجراء کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔