تھپڑ نے فردوس عاشق اعوان کو مشکل میں پھنسا دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تحریک استحکام پاکستان کی رہنما گھریلو ملازمہ پر تشدد کی وڈیو وائرل ہونے کے بعد سخت مشکل میں پھنس گئیں۔

  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے گھریلو ملازمہ پر تشدد کی وڈیو  سامنے آنے پر جب سوشل میڈیا میں ان پر بہت زیادہ تنقید ہوئی تو  فردوس عاشق اعوان نے ایک نجی نیوز چینل کے رابطہ کرنے پر یہ موقف اختیار کیا کہ کسی ملازمہ پر تشدد نہیں ہوا بلکہ یہ ایک جرائم پیشہ گروہ تھا۔  فردوس عاشق اعوان کی مبینہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کے بعد کی وڈیو سوشل میڈیا پر  بدستور وائرل ہے اورر ان پر تنقید کی جا رہی ہے۔

اس وڈیو میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کسی کے ساتھ گفتگو میں تتھپڑ مارنے کا اعتراف کر رہی ہیں اور کہہ رہی ہیں  کہ انہوں نے تھپڑ اس لئے مارا کہ  اس نے جھوٹ بولا۔ 

وائرل ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ ترجمان استحکام پاکستان پارٹی کسی بات پر اپنی ملازمہ سے جھگڑ رہی ہیں، فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ میں تمہیں پولیس کے حوالے کرتی ہوں، اسی دوران وہاں موجود شخص کہتا ہے کہ  چلیں آپ پولیس کے حوالے کر دو،آپ نے ہمارے سامنے تھپڑ مارا ہے،اس پر فردوس عاشق کہتی ہیں کہ ہاں تھپڑ اس لئے مارا ہے کیونکہ اس نے جھوٹ بولا ہے،اسی دوران  وہ ملازمہ کو غلیظ گالیاں دینے لگتی ہیں۔