ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کرکٹ بورڈ میں آئندہ ہفتے کونسے اہم فیصلے متوقع؟

 پاکستان کرکٹ بورڈ میں آئندہ ہفتے کونسے اہم فیصلے متوقع؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ میں آئندہ ہفتے اہم فیصلےکیےجانےکا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کےفیصلوں اور تجاویزکی منظوری دیں گے۔اس کے علاوہ آئندہ ہفتے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچرکا اعلان کیاجائےگا، ریجنز کےساتھ ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کا اعلان بھی کیےجانےکا امکان ہے۔

پی سی بی نےانضمام الحق کو چیف سلیکٹربننےکی پیشکش کی ہے، سلیکشن کمیٹی میں کوچز کی شمولیت پر فی الوقت اتفاق پایاگیا ہے، ٹیم ڈائریکٹرمکی آرتھر اور ہیڈکوچ گرانٹ بریڈ برن کی کمیٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔

سلیکشن کمیٹی کےقیام کےبعد سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان ہوگا، وائٹ بال اور ریڈ بال کیٹیگریز ختم کرکےمعاوضوں میں  سو فیصد سے زائد اضافےکی تجویز دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق میچ فیس میں اضافہ کیاجارہا ہے، ٹیسٹ میچ فیس میں پچاس فیصد اضافہ ہوگا،سلیکشن کمیٹی کے اعلان کے بعد افغانستان کےخلاف سیریزکے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا جائےگا۔

اس کے علاوہ ایشیاکپ کےلیے بھی قومی اسکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتےکےدوران ہوگا۔