ترکیہ میں پھلوں کے بادشاہ آم کو متعارف کرانے کا منفرد انداز

ترکیہ میں پھلوں کے بادشاہ آم کو متعارف کرانے کا منفرد انداز
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: ترک شہر استنبول میں پھلوں کے بادشاہ آم کو متعارف کرانے کا منفرد انداز  اپنایا گیا، تقریب میں پاکستانی آموں سے بنی مختلف ڈشز کو  پیش کیا گیا۔

ترکیہ میں پاکستانی سفارتخانے، قونصل خانے اور آرکلک الیکٹرونکس کی جانب سے  تقریب منعقد کی گئی جس میں مینگو اسموتھیز، مینگو پڈنگ، مینگو جوس اور مینگو شیکس کو سجایا گیا۔ ترکیہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر جنید یوسف کا کہنا تھا کہ تقریب کا مقصد پاکستانی آم کو ترک عوام اور غیر ملکی سیاحوں کو متعارف کرانا ہے۔

استنبول میں سجی ذائقہ دار تقریب میں  پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ یہ تقریب پاکستانی آم کو ترکیہ میں مناسب مارکیٹ تلاش کرنے کا موقع فراہم کرےگی۔ 

انہوں نے پاکستانی مصنوعات کے لیے ترک مارکیٹ کھولنے پر ترک حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 اس موقع پر پاکستانی قونصل جنرل نعمان اسلم کا کہنا تھا کہ ترک مارکیٹ میں پاکستانی آموں کے لیے بھرپور مواقع موجود ہیں،تقریب میں ترک عوام کا فیڈ بیک حیرت انگیز رہا، مثبت فیڈ بیک کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسی مزید تقریبات کا انعقاد کیا جائےگا۔