(ویب ڈیسک)گلوکارہ حمیرا ارشد کے ساتھ سابق خاوند احمد بٹ کے بھائی نےستر لاکھ کا فراڈ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق احمد بٹ کے بھائی عقیل بٹ نے حمیرا ارشد سے پلاٹ لینے کے لیے ستر لاکھ روپے لئے لیکن کئی سال گزرنے کے بعد بھی رقم واپس نہ دی ۔
بالآخر حمیرا ارشد نے تھانہ اقبال ٹاؤن میں عقیل بٹ کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی .
حمیرا ارشد کا کہنا تھا کہ اپنے بیٹے علی متقین کے بہتر مستقبل کے لئے یہ رقم دی تھی۔واضح رہے کہ احمد بٹ سے حمیرا ارشد کی طلاق تین سال قبل ہو گئی تھی۔