ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد جلسہ سے متعلق تحریک انصاف کا بڑا اعلان

Imran Khan announcement Islamabad jalsa
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف  نے14 اگست کو اسلام آباد میں بڑا جلسہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت حکومت کےخلاف پاور شو کرےگی۔

  تفصیلات کے مطابق   تحریک انصاف کا سیاسی اجلاس ہوا، اجلاس میں عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی،اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ 14 اگست کو حکومت مخالف وفاقی دارالحکومت میں بڑا جلسہ کیا جائے گا۔ یہ جلسہ پریڈ گراؤنڈ میں کیا جائے گا جہاں پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت حکومت کےخلاف پاور شو کرےگی۔

واضح رہے کہ  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں خود الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں اور اینکرز سے ملاقات میں بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن رواں سال ہوں گے لیکن یہ مجھے سنگل آؤٹ کرنا چاہتے ہیں، موجودہ حکمرانوں کا ہر میدان میں مقابلہ کروں گا، قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں خود الیکشن لڑوں گا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کے ذریعے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کےخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست زیر التوا ہے، عدالت 4 اگست کو درخواست پر سماعت کرکے نوٹس جاری کر چکی ہے .

درخواست میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری ہونے کے باوجود شیڈول جاری کردیا  لہذا عدالت الیکشن کمیشن کا 5 اگست کو جاری کردہ شیڈول معطل کرے۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer