ایف بی آر نے بڑا فیصلہ کرلیا

FBR
کیپشن: FBR
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر کے  بڑے ریٹیلرز ہوجائیں ہوشیار خبردار، ایف بی آر نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ 

ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک کے 100 سے زائد بڑے ریٹیلرز کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا، بندرگاہوں اور کسٹم اسٹیشنز پر درآمدی کنسائنمنٹ کلیئرنس کا عمل شروع کر دیا گیا، کنسائنمنٹ کلیئرنس کیلئے متعلقہ چیف کلیکٹرز سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے کنسائنمنٹ کلیئرنس اور درآمدکنندگان کو ریلیف کیلئے اقدام کرنے کی ہدایات کردیں۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہےکہ درآمدی کنسائنمنٹ سے متعلق جاری ایس آر او کے بعد کلیئرنس عمل سست ہو گیا تھا، کلیئرنس کا عمل سست ہونے کے باعث کنٹینرز پر اضافی چارجز عائد ہو گئے تھے تاہم اب چیف کلیکٹرز کو اضافی چارجز ختم اور کنسائنمنٹ کو فوری کلیئر کرانے کی ہدایات دی گئی ہیں