ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

Medicine
کیپشن: Medicine
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حکومت نےادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے 50 فیصد ادویات پر15سے150 فیصد تک اضافہ کیا۔
مہنگائی کے بے قابو طوفان نے عام آدمی کیلئے جان بچانا مشکل بنادیا۔ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈریپ نے50فیصد ادویات15سے150 فیصدتک مہنگی کردیں،جان بچانے والی ادویات اور فارمولوں کی قیمتیں کئی گنابڑھ گئیں۔50روپےوالی دوا100روپے،ایک ہزاروالی دواپر2سے3سو روپے اضافہ کیا گیا۔

شوگر،بلڈپریشر،کینسرسمیت مختلف ادویات کی قیمتیں بڑھائی گئیں ہیں۔ڈریپ نےرواں ہفتے میں دوسری مرتبہ50 ادویات اورسالٹس کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔