سینکڑوں کی تعد اد میں نرسیں بھرتی کرنے کا فیصلہ

nursing staff
کیپشن: nursing staff
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)محکمہ ہیلتھ میں سینکڑوں کی تعد اد میں نرسیں بھرتی کرنے کا فیصلہ،اگلے ہفتے نئی سترہ سو نرسیں بھرتی کرنے کی ریکوزیشن پنجاب پبلک سروس کمیشن کو ارسال کی جائے گی۔ 
 محکمہ ہیلتھ میں نئی نرسیں بھرتی کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے نئی نرسوں کی بھرتی پر ورکنگ شروع کر دی۔ نرسیں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی کی جائیں گی ۔اگلے ہفتے نئی سترہ سو نرسیں بھرتی کرنے کی ریکوزیشن پنجاب پبلک سروس کمیشن کو ارسال کی جائے گی۔ نرسیں محکمہ پرائمری ہیلتھ اور محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ دونوں محکموں کے لئے بھرتی کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ طب کے شعبے میں نرسنگ کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے،ڈاکٹرز تو مریض کا علاج کرتے ہی ہیں لیکن مریضوں کی دیکھ بھال اور بہتر نگہداشت ہسپتال میں موجود نرسنگ سٹاف  پر  بھی منحصر ہوتا ہے۔

 خاص طور پر کورونا وائرس تیزی سےپھیل رہاہے اور اس سے نبردآزما ہونے کے لئے ہمارےڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ نرسیں اورمیڈیکل سٹاف فرنٹ لائن پرہیں، اورہم سب کی جسمانی تندرستی کےلیےجنگ لڑرہے ہیں۔