ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کن طلبہ کو موڈرنا ویکسین لگے گی؟ اہم تفصیلات جاری

کن طلبہ کو موڈرنا ویکسین لگے گی؟ اہم تفصیلات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) نے عالمی وبا کورونا کے خلاف قوت مدافعت پید اکرنے کیلئے آکسفورڈ کی موڈرنا ویکسین سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔

این سی او سی کے مطابق موڈرنا ویکسین بیرون ممالک جانے والے 16 سال یا زائد عمر والوں کو لگائی جائے گی، این سی او سی کا کہنا ہے کہ موڈرنا ویکسین صرف ان طلبہ کو لگائی جائے گی جن کے لئے ویکسین یونیورسٹی کے باعث ضروری ہے، طلبہ کو ویکسین لگوانے کے لئے ضروری کاغذات اور ویکسین کی ضرورت کا ثبوت دینا ہوگا،این سی او سی کی ہدایات میں مزید کہا گیاہے کہ موڈرنا پاکستان میں 18 سال یا زائد عمر کے شہریوں کو لگائی جائے گی۔

واضح رہے کہ موڈرنا ویکسین حاملہ خواتین بھی موڈرنا ویکسین لگواسکتی ہیں، اس سے قبل موڈرنا ویکسین 18 سال سے زائد عمر کے افراد، بیرون ممالک جانے والے مسافرسمیت اعضاء کی ٹرانسپلانٹ اوربیمار افراد کو یہ ویکیسن لگوانے کی اجازت تھی۔

 پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا  کہ حاملہ خواتین کو موڈرنا ویکسین لگے گی، ویکسین سینٹر پر صرف شناختی کارڈ لے کر جائیں تو ویکسی نیشن ہوجائے گی، تمام ویکسین لگوانے والوں کا ڈیٹا بیس بن رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جن کے پاس شناختی کارڈ نہیں ان کی بھی ویکسی نیشن کا طریقہ کار بنایا جارہا ہے، ویکسین سرٹیفکیٹ کا ایشو بھی حل کیا جارہا ہے،سائنوفارم اورسائنو ویک کی دوسری ڈوز چھ ہفتے بعد لگ رہی ہے، ایسٹرازنیکا کی دوسری ڈوز تین ماہ بعد لگ رہی ہے۔ پارلیمانی سیکریٹری صحت نے کہا کہ پاکستان میں 70 فیصد سے زیادہ کیسز  انڈین ویرینٹ کے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer