ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین کی بجائے مردوں کے ہاتھ میں ذائقہ کیوں ہوتا؟ راز فاش

خواتین کی بجائے مردوں کے ہاتھ میں ذائقہ کیوں ہوتا؟ راز فاش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کھانے پکانے میں خواتین کی باتیں ختم نہیں ہوتیں جس کے باعث دھیان کام کی بجائے باتوں میں ہوتا اور کھانے کا ذائقہ بھی معیاری نہیں ہوتا اس کے برعکس مردوں میں یہ چیز نہیں پائی جاتی  وہ بے فکر ہوکر پکاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عصر حاضر میں خواتین کے لئے کھانا پکانا ایک مشکل امر ہے جس کی وجہ گھروں میں تلخ کلامی، لڑائی جھگڑوں جیسے ناخشگوار واقعات بھی رونما ہوتے ہیں اور آپس میں نااتفاقی سے رشتوں میں دراڑیں پڑ جاتی ہیں، خواتین اگر کھانا بنائے تو ان کو  کھانا بنانے سے زیادہ باتوں میں دلچسپی ہوتی یا پھر بجٹ کی فکر جبکہ مرد حضرات بے فکر ہوکر پکاتے ہیں۔

مردوں کے بارے میں کہاجاتا ہے کہ ان کے ہاتھ میں خواتین سے زیادہ ذائقہ ہوتا ہے،اس کی وجہ یہ بھی ہے وہ کچن کا بجٹ نہیں دیکھتے، اکثر ہوٹلز میں خواتین کی بجائے مردوں کو کھانا بتاتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ گھروں میں بھی کچھ شوق سے کھانا بتاتے ہیں،یہ بھی دیکھنے آیا ہے کہ مرد  کھڑے مصالحے کے کھانے بنانے کے شوقین ہوتے ہیں جن کو بنانے میں زیادہ وقت نہیں لگتا اور یہ پکتے بھی اچھے ہیں،مرد حضرات سبزیاں بھی بہترین اور تیز کاٹ لیتے ہیں۔

فوڈ ٹریبیون اور فوڈ فار ہوم اکنومکس کے سروے کے مطابق مرد حضرات زیادہ کھانے کے شوقین ہوتے ہیں اور ان کو ہر کھانا یا ہر ذائقہ پسند نہیں آتا، اس لئے یہ خود اپنے ہاتھ کے کھانے کو منفرد انداز سے ذائقہ دار بنا لیتے ہیں یوں خواتین کے مقابلے مرد اچھا کھانا بنا لیتے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer