(فہد بھٹی)مغلپورہ کے علاقے میں نہر سے نامعلوم نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کیے اور شناخت نہ ہونے پر لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔
پولیس کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ مغلپورہ کے علاقے لال پل نہر سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جس پر پولیس اور ریسکیو نے نہر سے لاش نکالی ۔فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ متوفی نوجوان کے چہرے اور سر پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں ۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق شبہ ہے کہ نوجوان کو تشدد کر کے قتل کیا گیا ہے ،متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی ، عمر اندازاً پچیس سے ستائیس سال معلوم ہوتی ہے۔شناخت نہ ہونے پر لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے ،موت کی وجوہات کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی زمان پارک کے قریب نہر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی تھی، شناخت نہ ہونے پر پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر دی تھی ۔ پولیس کے مطابق فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو تحویل میں لے لیا تھا۔