(ویب ڈیسک)ویسے تو معاشرے میں شادی بیاہ کی رسومات ہوتی رہتی ہیں لیکن اگر شادی کسی معروف شخصیت ،شوبز سٹار یا ٹک ٹاک سٹار کی ہو تو سب کی توجہ اس جانب مبذول ہوتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک اسٹار غنی ٹائیگر نے شادی کرلی کورونا وباکے پھیلاؤ کے باعث انہوں نے شادی بڑی خاموشی سے کی جبکہ ٹک ٹاک سٹار نے اپنی شادی کا اعلان سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر شادی کی تقریبات کی ویڈیوز و تصاویر شیئر کر کے کیا۔
View this post on Instagram
ولیمے کی تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ٹک ٹاک سٹار نے کہا کہ میں سوچ رہا ہوں کہ آپ سب کا منہ میٹھا کرواؤں، کیاخیال ہے؟مہندی کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے مداحوں کی نیک خواہشات اور پیار بھرے مبارکباد کے پیغامات کا شکریہ ادا کیا ۔
View this post on Instagram
البتہ غنی ٹائیگر نے کس لڑکی سے شادی کی اس حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں بتائی نا ہی شیئر کی جانے والی تصاویر میں ان اہلیہ کا چہرہ واضح ہے۔