ویب ڈیسک: پنجاب کابینہ میں توسیع، اسد کھوکھر کو پنجاب میں وزیر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسد کھوکھر کو دوبارہ پنجاب کابینہ میں لیا جارہا ہے جبکہ ان کی تقرری کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اسد کھوکھر اس سے قبل ماہی پروری کے وزیر رہ چکے ہیں۔
واضح رہے صوبائی وزیر اسد کھوکھر پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن کے مبینہ الزامات کی چارج شیٹ لگائی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق اسد کھوکھر کمشنر اور سیکرٹری ایس اینڈ ڈی جی کے ساتھ رنگ روڈ منصوبے کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہے تھے۔ سابق صوبائی وزیر سے وزیراعظم کی واپسی پر ہی استعفیٰ دینے کا کہہ دیا گیا تھا لیکن اس سے پہلے کمشنر بلال لودھی کو فارغ کیا گیا اور پھر اسد کھوکھر سے استعفیٰ دینے کا کہا گیا تھا۔اسد کھوکھر 2018 میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی چھوڑی گئی صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 168 سے ضمنی انتخاب میں کامیاب ہوئے تھے۔