(ویب ڈیسک)زندگی میں کچھ ایسے بھی واقعات رونماہوتے ہیں جو ذہن پر نقش ہوکررہ جاتے ہیں، سوشل میڈیا کے اس دور میں ایک ایسی ویڈیووائرل ہوئی جسے دیکھ کر صارفین نے دلچسپ کمنٹس کئے جبکہ اس ویڈیو کو خوب پسند بھی کیاجارہا ہے، ویڈیو دو لہااور دلہن کی ہے جن کی اپنی شادی کی تقریب میں انٹری موٹرسائیکل پر ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں شادی کی تقریبات کی مضحکہ خیز ویڈیو اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں،شادیوں کے دوران ہونے والی دلچسپ حرکات سے متعلق خبریں سامنے آتی رہتی ہیں،شادی کی تقریب کے دوران ہونے والے دلچسپ واقعات کی ویڈیوز سوشل میٖڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں ان واقعات میں کبھی دلہن ناراض تو کبھی دلہے کے ارمان خاک کی نذر ہوتے دکھائی دیتے ہیں، ایک اور دلچسپ ویڈیو سامنے آئی جس کو دیکھ کرسوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے۔
کچھ نوبیاہتا جوڑے شاہی انداز میں رتھ پر اپنی آمد کا طریقہ اپناتے ہیں تو کچھ سادہ لیکن رومانوی انداز کو زیادہ پسند کرتے ہیں، کچھ ایسا ہی معاملہ اس ویڈیو میں نظر آیا ہے جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، ایک بھا رتی دلہن اور اسکا دو لہا شادی کے وینیو میں ایک خاص انداز سے داخل ہوتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔
دو لہا میاں ایک موٹر سائیکل پر اپنی دلہن کے ہمراہ داخل ہوتے ہیں، دلہن جو کہ شادی کا لہنگا پہنے دلہا کے پیچھے بائیک پر بیٹھی انتہائی خوش نظر آرہی ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ قبل ازیں بھارت ہی میں دلہن کےپُش اپس لگانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوچکی ہے، شادی کے لباس میں دلہن نے پُش اپس لگا کر سب کو حیران کردیا، وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دلہن نے بھاری بھرکم لہنگا پہنا ہوا تھا جبکہ زیورات بھی پہن رکھے ہیں۔