عالیہ کی 20 ویں برسی پر پرستار جذباتی، کیسے پیش کیا خراج عقیدت

عالیہ کی 20 ویں برسی پر پرستار جذباتی، کیسے پیش کیا خراج عقیدت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ہوائی جہاز کریش میں جاں بحق ہونے والی عالیہ کے گیت اسٹریمنگ پر مقبول ترین کی فہرست میں شامل، پرستاروں نے خراج تحسین پیش کیا۔
رپورٹ کے مطابق 1979 میں بروکلین نیویارک میں پیدا ہونے والی عالیہ ڈانا ہگٹن ڈیٹرائٹ میں پلی بڑھیں، لیکن مقبولیت اپنے آبائی شہر نیویارک سے ہی ملی۔ انتہائی کم عمر میں 1994 میں پہلا البم ’’ ایج از نتھنگ بٹ اے نمبر’’ 1996  میں ’’ ون ان اے ملین’’ اور 2001 میں ’’ عالیہ’’ کے نام سے البمز ریلیز کئے اور اتنی مقبولیت سمیٹی جتنی دہائیوں میں لوگ حاصل کرتے ہیں۔

2001 میں ہی صرف 20 سال کی عمر میں ایک طیارے حادثے میں جان کھودی۔ اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں پرفارم کرنے سے لے کر گریمی ایوارڈز تک ہر کام عالیہ نے بہت جلدی جلدی کیا۔ انہوں نے کئی فلموں میں اداکاری اور ماڈلنگ بھی کی۔