ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کم سن بچے کو بچاتے سب انسپکٹر کی جان چلی گئی

کم سن بچے کو بچاتے سب انسپکٹر کی جان چلی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد،فہد بھٹی)راوی روڈ کے علاقے میں ٹرین کی زد میں آکر سابق سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا۔

 عینی شاہدین کے مطابق محمد صدیق کم سن بچے کو بچاتے ہوئے ٹرین کی زد میں آیا،پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔ورثا لاش لے کر آبائی گاؤں شیخوپورہ چلے گئے۔پولیس کے مطابق جس بچے کو  سب انسپکٹر نے بچایا تاحال اسکا پتہ نہیں چل سکا، پولیس کے مطابق حادثہ جمعہ کی صبح پیش آیا ۔

 دوسری جانب لاری اڈا کے علاقے میں پولیس کانسٹیبل دل کا دورہ پڑنے کے باعث دم توڑ گیا ، متوفی مصری شاہ تھانے میں تعینات تھا۔ پولیس کے مطابق  اہلکار کی موت دل کا دورہ پڑنے سے  ہوئی محمد افضل کوطبیعت خراب ہونے پرنواز شریف ہسپتال منتقل کیاگیاتھا،ہسپتال میں پولیس اہلکار محمد افضل دم توڑ گیا۔کانسٹیبل محمد افضل تھانہ مصری شاہ میں تعینات تھا،متوفی ڈائری ڈیوٹی کرتا تھا،تھانہ لاری اڈا ڈائری لینے آیا تھا۔