(عابد چودھری)شاہدرہ ٹاؤن میں معمولی تلخ کلامی پر کزن نے فائرنگ کر کے پچیس سالہ نوجوان کو قتل کر دیا،ملزم موقع سے فرار جبکہ پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ شاہدرہ ٹاؤن میں معمولی تلخ کلامی پر کزن نے فائرنگ کر کے25 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا، قتل کی واردات کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے ہیں، پولیس کا کہناتھا کہ ہارون پر اس کے کزن نے اندھا دھند فائرنگ کی، مقتول ہارون کوتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیامگرجانبرنہ ہو سکا،ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،پولیس نےشواہد اکٹھےکر کےکارروائی شروع کر دی۔
دوسری جانب شاہدرہ ٹاؤن میں نوجوان کے قتل کا معاملہ پرڈی آئی جی آپریشنز نےایس پی سٹی کوملزم کی گرفتار ی کاحکم دے دیا، ترجمان آپریشنز ونگ کا کہناتھا کہ قاتل اور مقتول دونوں رشتے دار ہیں،ابتدائی تفتیش میں واقعہ ذاتی رنجش کی وجہ سے پیش آیا۔
واضح رہے کہ شہر میں قتل کی اندھا دھند وارداتوں کے بعد پولیس نے ریکارڈ اکٹھا کر لیا،شہر میں گذشتہ چند سالوں کے دوران متعدد افراد کرائے کے قاتلوں نے قتل کیے اور متعدد زخمی ہوئے، پولیس حکام کی جانب سے کرائے کے قاتلوں کا ریکارڈ اکٹھا کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ شہر میں 37 کرائے کے قاتلوں کی موجودگی ثابت ہوئی جن کی گرفتاری کے لیے سی سی پی او نے سی آئی اے کو ٹاسک سونپ دیا ۔
ذرائع کے مطابق انڈر ورلڈ کے ایسے کردار جو بیرون ممالک میں بیٹھ کر کسی کو بھی قتل کروانے کے لیے اجرتی قاتلوں کی مدد لیتے ہیں انکی گرفتاریوں کے لیے پولیس ابتک چار ریڈ وارنٹ محکمہ داخلہ سے حاصل کر چکی ہے ، پولیس حکام کے مطابق لندن اور دبئی کے گینگ شہر میں اجرتی قاتلوں کا استعمال کرتے رہے