رشوت کا دروازہ بند، اب ایف آئی آر مدعی کو گھر اور موبائل فون پر ملے گی

رشوت کا دروازہ بند، اب ایف آئی آر مدعی کو گھر اور موبائل فون پر ملے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  عرفان ملک : تھانوں سے ایف آئی آر  کے حصول میں کرپشن روکنے کے لئے پولیس کا بڑا فیصلہ ۔ مدعی کو ایف آئی آر اب پاکستان پوسٹ کے زریعے بھجوائی جائے گی۔

لاہور پولیس کو شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ ایف آئی آر کے حصول کے لیے مدعی کو تھانے میں چکر لگانے کے ساتھ ساتھ کرپشن کا بازار بھی گرم تھا جسے روکنے  کے لیے ڈی آئی جی آپریشنز نے ایف آئی آر مدعی کے گھر بھیجوا نے اور بذریعہ واٹس ایپ بھجوانے کے لیے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔  اب لاہور پولیس پاکستان پوسٹ کے ساتھ مل کر ایف آئی آر مدعی کے گھر بھیجا کرے گی جس کے لیے لاہور پولیس نے پاکستان پوسٹ کے ساتھ معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ڈی آئی جی اپریشنز ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر میں مدعی کے گھر کے پتہ پر ایف آئی آر بھیجوائی جائے گی جبکہ تمام محرر اب ایف آئی آر کا اندراج کرنے کے بعد مدعی کو ایف آئی آر واٹس ایپ  کرنے کے بھی پابند ہوں گے

Suhail Ahmad

Senior content editor