سٹی فورٹی ٹو : معاون خصوصی وزیراعلیٰ عون چودھری اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔وزیراعلیٰ کو استعفی بھجوادیا
اپنے وزیراعلی کو ارسال کئے گئے استعفا میں عون چودھری نے لکھا ہے کہ انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کو پس پشت ڈال کر خلوص کیساتھ پارٹی کی خدمت کی تاہم انکی خدمات کا ’’صلہ‘‘حلف لینےسےروک کردیاگیا۔ انہیں بغیر کسی محکمےکےمشیر بنادیاگیا۔ انہوں نے اپنے استعفے کی وجوہات بھی بیان کردیں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی آفس نےرابطہ کیا اور انہیں کہا گیا یا تو ترین گروپ چھوڑا یا استعفی دو جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کے مقاصد کےحصول کیلئےسب سے زیادہ جدوجہد کی،2018کی انتخابی کامیابی میں بھی جہانگیر ترین کا کردار کلیدی رہا اور ان کے ضمیرنےوفادارشخص کوچھوڑنےکی اجازت نہیں دی جہانگیر ترین گروپ پر استعفیٰ دینے کو ترجیح دی۔ یادرہے ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ میں اہم ردو بدل متوقع ہے اور اس ضمن میں مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ، عون چودھری سے استعفیٰ طلب کیا گیا تھا تاہم استعفے کارکردگی کی بنیاد پر مانگے گئے یا سیاسی مصروفیات کو وجہ بنایا گیا۔ایوانوں میں اس حوالے سے چہ میگوئیاں ہورہی ہیں۔ اور ان ذمہ دارانہ عہدوں پر نئی تعیناتیوں کیلئے ایوان وزیر اعلیٰ میں سفارشیں بھی پہنچنا شروع ہوگئیں