28 ہزار سال پرانا شیر کا بچہ مل گیا

28 ہزار سال پرانا شیر کا بچہ مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:      سائبیریا میں 28 ہزار سال منجمد رہنے والا شیر کا بچہ دریافت کر لیا گیا ،، سائنسدانوں کے مطابق   شیر کے اس بچے کا جسم برف میں دبے رہنے کی وجہ سے اس حد تک محفوظ ہے، جیسے وہ ابھی سو رہا ہو۔

تفصیلات کے مطابق شیر 28ہزار سال تک برف کی تہہ کے نیچے دبا رہا، جس کی وجہ سے  اس کا جسم مکمل محفوظ حالت میں رہا۔  ماہرین کا کہنا ہے کہ شیر کے پنجے میں لگے ناخن  بھی اتنے تیز ہیں کہ کسی بھی انسان کی جلد کاٹ سکتے ہیں۔

سائبیریا کی برفوں سے شیر کے دو بچوں کی لاشیں 2017 اور 2018 میں دریافت کی گئی تھیں۔ دونوں کی لاشیں 15 میٹر کے فاصلے سے دریافت ہوئیں، جس سے اندازہ لگایا گیا کہ دونوں بہن بھائی تھے۔  جبکہ بعد میں  تحقیق سے ثابت ہوا کہ دونوں شیروں کی موت کے درمیان 15 ہزار سال سے بھی زائد کا وقفہ ہے۔ شیر کا دوسرا بچہ 43 ہزار سال پرانا ہے جس وجہ سے اس کا جسم زیادہ محفوظ حالت میں نہیں ہے۔         تحقیق میں  مزید بتایا گیا ہے کہ دونوں بچے صرف 1 یا 2 ماہ کے تھے جب وہ مر گئے۔ اور  یہ واضح نہیں ہو سکا  کہ ان کی موت کیسے ہوئی، لیکن  تحقیقاتی ٹیم کا ماننا ہے کہ ان کو  کسی شکاری کے ہاتھوں  مارے جانے کے آثار نہیں ہیں۔ جبکہ تحقیق میں دماغ اور پسلیوں کو نقصان پہنچنے کے شواہد بھی ملے ہیں۔ماہرین کے مطابق  شیر کے بچوں کی منجمند دریافت کو دیکھتے ہوئے اندازاہ لگایا جا سکتا ہے کہ یا تو  انہیں جلد دفن کیا گیا ہوگا، یا کسی تودے کی زد میں آگئے ہوں گے۔