ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھی اور خوردنی تیل کی ٹرپل سنچری

گھی اور خوردنی تیل کی ٹرپل سنچری
کیپشن: oil price hike
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: شہریوں کی شکایات پر دھیان دینے کی بجائے مہنگائی میں مزید اضافہ کردیا گیا۔ درجہ دوم کا گھی اور تیل بھی 300روپے پر جا پہنچا، غریب اور سفید پوش لوگوں کیلئے گھر چلانا مشکل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق محرم الحرام سے پہلے مہنگائی کا طوفان آگیا۔ شہری درجہ دوم کا گھی اور تیل خریدنے کیلئے بھی پریشان ہوگئے۔ گھی کی 12 کلو  کی پیٹی 60 روپے تک مہنگی کردی گئی ہے۔ درجہ اول کا گھی اور تیل بھی مہنگا کردیا گیا ہے جبکہ درجہ اول کے گھی کی 5کلو  کی پیٹی 1640روپے کی ہو گئی ہے۔

غریب کیلئے گھر کا کچن چلانا مشکل ہوگیا ہے، ایک پاؤ گھی کا پیکٹ 78 روپے کا ہوگیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ حکومت نے سفید پوش لوگوں پر زندگی تنگ کر دی اور اب تو درمیانہ طبقہ بھی مہنگائی کی چکی میں پس گیا ہے۔