ویب ڈیسک : کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں ایک گھر پر ہم جنس پرستوں کی عالمی تنظیم کا جھنڈا لہرا دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق فیز 7 کے گھر پر ہم جنس پرستوں کی عالمی تنظیم ’’گے پرائڈ’’ کا جھنڈا لہرا دیا گیا ہے ۔ پہلے پہل تو اہل علاقہ نے نوٹس نہیں کیا کیونکہ یوم آزادی کے باعث ہر گھر پر قومی پرچم لہرا رہے تھے تاہم اس کے انوکھے رنگ کی وجہ سے جب توجہ اس جانب مبذول ہوئی تو پتہ چلا کہ یہ توہم جنس پرستوں کی تنظیم کا عالمی جھنڈا ہے ۔ اس حقیقت کے سامنے آنے پر اہل علاقہ نے غم وغصے کا اظہارکیا ہے ۔ اور سوال اٹھایا ہے کہ مملکت خداداد اسلامی جمہوریہ پاکستان میں حکام اس کھلم کھلا فسق و فجور کا نوٹس کیوں نہیں کررہے۔
???????????????????????????? https://t.co/RpVYrEXDsi
— Aimun (@bluemagicboxes) August 5, 2021