لاہور کے بناؤ سنگھار پر خرچ ہونگے اربوں روپے

 لاہور کے بناؤ سنگھار پر خرچ ہونگے اربوں روپے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  لاہور کے بناؤ سنگھار پر 2 ارب 23 کروڑ روپے کے فنڈ خرچ کیے جائیں گے ،لاہور کے 29 کوریڈور کی تزین وآرائش اور تعمیراتی کام کیا جائے گا جبکہ شہر کے 29 بڑی شاہراہوں کے اطراف فٹ پاتھ ،اور پودے لگائے جائیں گے ۔

 تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حکومت کو پیش کی گئی رپورٹ کہا گیا ہےکہ لاہور شہر کی متاثرہ 29 سے زائد بڑی شاہراہوں کی بحالی کے لیے پروگرام شروع کیا جارہا ہے جس پر 2 ارب 23 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے ۔ سڑکوں میں نئے ٹریفک سگنل ،لین مارکنگ, پینٹنگ اور ٹریفک سیفٹی بورڈ بھی لگائے جائیں گے ۔ لوئر مال ،چوبرجی سے بھا ٹی چوک سڑک کا تعمیراتی کام اور مرمت ہوگی۔

ایبٹ روڈ ،ایوان اقبال روڈ ،لٹن روڈ ،بانسا والا بازار کی سڑکوں کا تعمیراتی کام ہوگا ۔مولانا شوکت علی روڈ ،ٹھوکر تا شاہکام چوک سڑک کا تعمیراتی کام،خواجہ احمد حسان روڈ ،بہار شاہ روڈ ،دھرم پورہ روڈ کا بھی تعمیراتی کام ہوگا ۔مین بازار گڑھی شاہو مغل پورہ روڈ ،جی ٹی روڈ فش مارکیٹ ،نشتر زون میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کا تعمیراتی کام ہوگا،نیازی چوک تا بھاٹی چوک اور سبزی منڈی روڈ اور عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار بیدیاں روڈ بھی اب ازسرنو تعمیر کیا جائے گا ۔