اکمل سومرو: یونیورسٹیوں سےفارغ سینکڑوں کالج اساتذہ کی تنخواہیں بند، 987 اساتذہ وملازمین کالجوں میں تقرریوں کے منتظرہیں۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری یونیورسٹیوں سےواپس بلائے گئے اساتذہ بھی تقرریوں سے محروم ہوکر رہ گئے ہیں، کالجوں میں سٹوڈنٹس اساتذہ کےتناسب سےآسامیاں تخلیق نہ کی گئیں۔ یونیورسٹیوں میں تعینات کالج اساتذہ کی سروسز سرینڈر کی گئی تھیں۔ تنخواہوں سے محروم سینکڑوں اساتذہ ہائیرایجوکیشن کی بیوروکریسی کےرحم وکرم پرہیں جبکہ تنخواہوں کی بندش اور عدم تقرریوں پراساتذہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سےنوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے سکولوں کے اساتذہ ویکسی نیشن نہ کرو اسکے، کورونا کے خوف میں سکولوں میں بچے کلاسز لینے پر مجبور
ہیں اور اساتذہ نے سکولوں سے متعلق پالیسی پر نظر ثانی کا مطالبہ کردیا ہے۔ سکولوں میں روز مرہ کی بنیاد پر 50 فیصد طلبا کلاسز لے رہے ہیں جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح ساڑھے 6 فیصد سےبھی عبور کر گئی ہے۔